10:46 , 21 اپریل 2026
Watch Live

الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن

الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔

تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق "آزاد عوام پاکستان پارٹی” اور "تجدید نظام پارٹی” کو انتخابی فہرستوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔

ان جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کل تعداد بڑھ کر 170 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION